پاکستان میں ٹرک آرٹ اور اسکى تاریخ
تحریر عباس کمانگر
ٹرک آرٹ پاکستان میں کس طرح شروع ہوا اسکو کس نے شروع کیا. ٹرک آرٹ جس کا اصل نام ٹرک پہ پینٹنگ ہے یہ 1960 کی دہائی میں کراچی کے علاقے گارڈن جہاں ٹرکوں کی باڈی میکنگ کے بہت سے ورکشاپ تھے وہاں سے شروع ہوا ٹرک پہ پینٹنگ یا ٹرک آرٹ حسن کمانگر صاحب جو بابو بھائی کے نام سے مشہور ہوئے انہوں نے شروع کیا حسن کمانگر صاحب بہت اچھے فائن آرٹسٹ تھے آرٹ سے ان کے خاندان کی وابستگی تقریباً200 پرانی ہے حسن کمانگر صاحب انڈیا کے صوبے گجرات سے تعلق رکھتے تھے پاکستان بننے کے بعد وہ کراچی کے علاقے رنچھوڑلائن میں کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر ہوئے حسن کمانگر صاحب انڈیا میں راجاؤں اور صاحب حیثیت لوگوں کے گھروں کی دیواروں چھتوں پر پینٹنگ کرنے کے علاوہ ان کے پورٹریٹ بھی بنایا کرتے تھے پاکستان آنے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا تھا اپنی معاشی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے ٹرک پر پھول پتی لینڈ اسکیپ جانورں کی پینٹنگ بنانا شروع کی یوں پاکستان میں ٹرک آرٹ کی بنیاد حسن کمانگر صاحب نے رکھی اس کام کو پٹھان بہت پسند کرنے لگے ٹرک کے زیادہ تر مالکان اور ڈرائیور پٹھان تھے انہوں اس کو بہت فروغ دیا اور نہ صرف منہ مانگے پیسے دئیے بلکہ حسن کمانگر صاحب کی بہت عزت کرنے لگے حسن کمانگر صاحب کے ساتھ ان کے 3 صاحبزادے یوسف، انور اور سلیم بھی کام کرنے لگے ٹرک آرٹ کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کا سہرا دریہ قاضی کے سر جاتا اس سلسلے میں وہ حسن کمانگر صاحب کے صاحبزادے یوسف کو جاپان بھی لیکر گئ تھیں ٹرک آرٹ حسن کمانگر صاحب کی تخلیق ہے اور یہ تخلیق اسطرح وجود میں آکر پاکستان کا آرٹ کہلائی پاکستان میں ٹرک آرٹ کی تاریخ کو مسخ ہونے سے بچانے اور حقیقت کومنظر عام پر لانے کیلئے میری یہ تحریر ریکارڈ کا حصہ ہے.
تحریر عباس کمانگر